پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نظریہ اپنی جگہ پر موجود ہے، لیکن یہ وقت مضبوط دفاع اور مستحکم معیشت کا ہے۔

’وی نیوز ایکسکلوسیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی ایک مثبت اور خوش آئند تبدیلی ہے، جس کا کریڈٹ مریم نواز کی قیادت کو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: وی ایکسکلیوسیو:ووٹ کو عزت دو کے لیے حکومتوں کی قربانی دینی ہوگی، خرم دستگیر

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے ایوانوں میں آنے سے ہراسمنٹ، گھریلو تشدد، وراثتی حقوق اور ملازمتوں میں مساوی مواقع جیسے اہم موضوعات پر سنجیدہ قانون سازی اور بحث ممکن ہوئی ہے۔

سیّدہ نوشین افتخار نے کہاکہ ماضی میں مسلم لیگ ن کو قدامت پسند جماعت سمجھا جاتا تھا، تاہم اب پارٹی میں خواتین قیادت کا کردار نمایاں ہے۔ مریم نواز نے پارٹی کی کمان سنبھالنے کے بعد خواتین کو نہ صرف مخصوص نشستوں بلکہ براہ راست انتخابی سیاست میں بھی آگے آنے کے مواقع فراہم کیے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین سے متعلق مسائل پر صرف خواتین اراکین کو نہیں بلکہ مرد اراکین کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ پورے معاشرے کا معاملہ ہے۔ ہمارے مذہب میں خواتین کو عزت اور احترام کا بلند مقام حاصل ہے، جسے عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔

’مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر کام کرتے ہوئے عزت اور حوصلہ افزائی ملی‘

پارٹی قیادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر کام کرتے ہوئے عزت اور حوصلہ افزائی ملی۔ ’مریم نواز ہر معاملے کو باریک بینی سے دیکھتی ہیں، ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو سمجھتی ہیں اور ٹیم ورک کے ذریعے ترجیحات کا تعین کرتی ہیں۔‘

بسنت کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے سیکیورٹی اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا اور عوام نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس سے نہ صرف سماجی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملا۔

انہوں نے کہاکہ ثقافتی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب گذشتہ برسوں میں سیاسی کشیدگی کے باعث نوجوان طبقہ مایوسی کا شکار رہا۔ ’بسنت جیسے تہواروں سے سیاحت اور معیشت کو بھی فائدہ پہنچا‘

’ڈسکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر عوام نے بھرپور ساتھ دیا جس کے باعث سرخرو ہوئی‘

ماضی میں ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیدہ نوشین افتخار نے اسے ایک مشکل مرحلہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انتخابی نتائج میں تاخیر اور فارم 45 میں ردوبدل کی کوششوں جیسے مسائل سامنے آئے، تاہم عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور وہ اس آزمائش سے سرخرو ہو کر نکلیں۔

ثقافت اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ گردواروں اور دیگر مذہبی مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ نہایت محنتی اور فعال رہنما ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی اور ملک کو استحکام کی طرف لے جانے کے لیے اہم اقدامات کیے۔ ان کے بقول موجودہ قیادت کی اولین ترجیح معاشی اور سیاسی استحکام ہے۔

’حکومت کی توجہ ملک کو معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط بنانے پر ہے‘

مسلم لیگ ن کے بیانیے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا مؤقف اپنی جگہ موجود ہے، تاہم اس وقت حکومت کی توجہ ملک کو معاشی، سیاسی اور دفاعی طور پر مضبوط بنانے پر ہے۔ کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور صنعتکاروں سمیت تمام طبقات کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ووٹ کو عزت دو‘ آج بھی ن لیگ کا بیانیہ ہے، لوگ اس کا مطلب غلط لیتے ہیں، انجم عقیل

دہشتگردی کے مسئلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ چیلنج صرف پاکستان کو نہیں بلکہ دیگر ممالک کو بھی درپیش ہے۔ قومی سلامتی کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کیونکہ ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے مشکل فیصلے ناگزیر ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews شہباز شریف مریم نواز مسلم لیگ ن نواز شریف نوشین افتخار ووٹ کو عزت دو وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شہباز شریف مریم نواز مسلم لیگ ن نواز شریف نوشین افتخار ووٹ کو عزت دو وی نیوز ہوئے انہوں نے کہاکہ کرتے ہوئے انہوں نے ہوئے انہوں نے کہ نوشین افتخار ووٹ کو عزت دو مسلم لیگ ن مریم نواز کے لیے کو بھی

پڑھیں:

اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔ 

اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔

شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار