اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ  موجودہ سولر صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے حوالے سے فوراً نظر ثانی کی اپیل دائر کی جائے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگولیشنز کے اجراء  پر خصوصی اجلاس اسلام آباد میں  ہوا۔ اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پاور ڈویژن نیپرا کو موجوہ سولر  صارفین  کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے حوالے سے فوراً نظر ثانی کی اپیل دائر کرے تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہرممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔ 4 لاکھ 66 ہزار سولر صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہ پڑے، اس حوالے سے پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے وزرائے قانون کے اجلاس میں پاکستان کو کامن ویلتھ ایکسس ٹو جسٹس انوویشن ایوارڈ 2026ء حاصل کرنے پر وزارت قانون و انصاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ پاکستان کی جانب سے انصاف تک رسائی کو مزید موثر بنانے اور قانونی شعبے میں ڈیجیٹل جدت کو فروغ دینے کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور راجہ نعیم اکبر کی قیادت میں انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ڈیجیٹل اصلاحات اور انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں ان کی ٹیم کی غیر معمولی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس نوعیت کی کامیابیاں پاکستان کے بین الاقوامی وقار میں اضافہ کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے 300 یونٹ ماہانہ تک کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز  لگا دئیے۔ نیپرا نے فکسڈ چارجز کے حوالے سے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔ فکسڈ چارجز   پروٹیکٹڈ  اور نان پروٹیکٹڈ  صارفین  پر لگائے گئے ہیں،  اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔ نیپرا فیصلے کے مطابق ماہانہ 100یونٹ استعمال کرنے  والے  پروٹیکٹڈ صارفین  پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 200  یونٹ  بجلی استعمال کرنے  والے  پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ  چارجز  عائدکیے گئے ہیں۔ 100یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین  پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 200  یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین  پر 300  روپے فکسڈ  چارجز عائد کیے گئے ہیں۔  ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین  پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ301  سے 400 یونٹ تک کے نان  پروٹیکٹڈ صارفین  پر فسکڈ چارجز 200  روپے اضافے سے 400 روپے کر دئیے گئے ہیں۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین پر 100 روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے مقررکیے گئے ہیں۔  ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز75 روپے اضافے سے 675 روپے کردئیے گئے۔  ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے مقررکیے گئے ہیں۔ ماہانہ 700 یونٹ سے زائد  بجلی استعمال  پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی سے 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ابھی تبدیلی نہیں ہو گی۔ پرانے سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی نہیں ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کر دی ہے۔ نیٹ بلنگ کا اثر نئے سولر صارفین پر پڑے گا۔ میری اہلیہ بھی اس پالیسی کیخلاف ہیں۔ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی ہیں اور مزید کریں گے۔ آج پاکستان میں 55 فیصد کلین انرجی سال 2030ء تک 80 فیصد اور 2034ء تک 90 فیصد کلین انرجی ہو گی۔ بجلی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ سولرائزیشن کی طرف شفٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ترلائی میں خودکش حملہ آور کو دبوچنے کے دوران شہید ہونے والے شہری عون عباس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین کیلیے1 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا اور مسجد انتطامیہ، شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں۔ کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، اس واقعے کے ذریعے قوم اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی جسے قوم نے اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیا۔ واقعہ بربریت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترلائی دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، آئی جی، وزیر، فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر روز دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ہلاک کررہے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کی قرض دار ہے۔ پوری قوم سوگوار اور سب کے دل انتہائی دکھی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرے جبکہ یقین دہانی کرائی کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکر اس واقعے کے پس پردہ حقائق کو ناکام بنایا۔ عون عباس نے اعلیٰ درجے کی قربانی دی، جس پر لواحقین کو ایک کروڑ روپے حکومت کی طرف سے دئیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ سانحے کے باقی شہداء کیلئے پچاس لاکھ روپے فی کس، زخمیوں کیلیے 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو دس لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ عون عباس سمیت واقعے میں شہید ہونے والوں کے بچوں کو ملازمتیں دی جائیں گی جبکہ 14 اگست کو عون عباس کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے نان پروٹیکٹڈ صارفین چارجز عائد کیے گئے ہیں اعظم شہباز شریف فکسڈ چارجز عائد شہباز شریف نے پر فکسڈ چارجز سولر صارفین کے حوالے سے پاور ڈویژن صارفین پر یونٹ تک کہا کہ

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان

کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ