دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا تیسرا اور کراچی کا 14 واں نمبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر جبکہ کراچی 14 ویں نمبر پر موجود ہے۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق لاہور شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کا احساس برقرار ہے، کراچی میں بھی ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ، فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 203 ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ تھری 245، برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 228 ریکارڈ، علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 182 ریکارڈ کی گئی۔
بانی کی جیل میں حالت اور فراہم کردہ سہولیات سے متعلق کیس ؛سپریم کورٹ کا عمران خان کی آنکھ کا چیک اپ اور بچوں سے فون پر بات کرانے کی ہدایت
دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم 10 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، صبح اور شام کے اوقات میں خنکی بڑھے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کراچی فضائی آلودگی میں 14 ویں نمبر پر آگیا، شہر کا فضائی معیار غیر صحت بخش قرار دے دیا گیا۔ شہر میں آلودگی کی مقدار 156 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
سری لنکا: قومی ٹیم کو کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پاکستانی شیف کی خدمات حاصل
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ریکارڈ کی کے مطابق لودگی کی ا لودگی
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی