data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی پلیئر ڈرافٹنگ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے بڑی بولیاں لگائیں۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں حاصل کر لیا، یوں وہ اس ایڈیشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے۔

دوسری بڑی بولی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے لیے لگی جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے 8 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی نمایاں رہے اور وہ 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں راولپنڈی کا حصہ بنے۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا، جبکہ کراچی کنگز نے آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کے لیے کھیلیں گے، انہیں 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مارک چیپ مین کو 7 کروڑ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خواجہ نافع کو ساڑھے 6 کروڑ روپے میں خریدا، جبکہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں کراچی کنگز میں شامل ہوئے۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں حاصل کیا، جبکہ لاہور قلندرز نے اُسامہ میر کو ساڑھے 3 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کروڑ روپے میں لاکھ روپے میں

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف