اے ڈی بی میں پاکستان کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے لیے تین افسران کے نام فائنل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) میں پاکستان کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے تین اعلیٰ افسران پر مشتمل پینل کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے تین نام شارٹ لسٹ کیے ہیں، جن میں دو خواتین افسران بھی شامل ہیں۔
اہم امیدواروں میں گریڈ 22 کی افسر سارہ سعید سرِفہرست ہیں، جو اس وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور اسپیشل سیکریٹری خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والی گزشتہ پانچ دہائیوں کی کم عمر ترین افسر ہیں۔ سارہ سعید آکسفورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس فار ڈیولپمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری رکھتی ہیں اور پنجاب یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔
دیگر امیدواروں میں سابق سیکریٹری خزانہ اور موجودہ سیکریٹری صحت حامد یعقوب شیخ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر انہیں منیلا نہ بھیجا گیا تو ممکنہ طور پر انہیں سیکریٹری پیٹرولیم تعینات کیا جا سکتا ہے۔
تیسری امیدوار گریڈ 21 کی افسر نشیطہ محسن ہیں، جو وزارت خزانہ میں اسپیشل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ تقرری کے لیے سمری جلد وزیراعظم شہباز شریف کو منظوری کے لیے بھجوائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بعض دیگر مضبوط امیدواروں، جن میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال اور سیکریٹری داخلہ خرم آغا شامل ہیں، کو اہم ذمہ داریوں کے باعث موجودہ عہدوں سے فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے ڈی بی میں پاکستان کے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نور احمد کی مدت گزشتہ سال مکمل ہو چکی تھی تاہم نئی تقرری تک انہیں توسیع دی گئی ہے۔ یہ عہدہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان دو سال کے لیے باری باری دیا جاتا ہے جبکہ اے ڈی بی ہر سال یکم جولائی سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرریاں مؤثر کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :