عنبرین جان پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی پیمرا کی پہلی خاتون چئیرپرسن تعینات
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) عنبرین جان پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی پیمرا کی پہلی خاتون چئیرپرسن تعینات ہوگئیں صدر مملکت آصف زرداری نے چیئرپرسن پیمرا کیلئے عنبرین جان کی تقرری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کی تقرری کی سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کی تھی، پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم نے سفارش صدر مملکت کو ارسال کی اور صدر آصف علی زرداری نے انکی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ سلیم بیگ کی تقرری کی مدت ختم ہونے کے بعد پیمرا کے سربراہ کا عہدہ کئی ماہ سے خالی تھی جس سے پیمرا کے روزمرہ امور متاثر ہورہے تھے عنبرین جان انفارمیشن سروس گروپ کی سینئر افسر ہیں انہوں نے 1990 میں انفارمیشن گروپ کو جوائن کیا اور وزارتِ اطلاعات و نشریات میں سیکرٹری کے عہدے پر خدمات سر انجام دیں۔
انہیں گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جو پاکستان کی سویل سروس میں اعلیٰ گریڈز میں سے ایک ہے
وزارت کی نمائندگی میں انہوں نے میڈیا اور صحافیوں سے روابط بہتر بنانے، میڈیا کے مسائل کے حل اور پالیسیوں پر کام کیا۔
عنبرین جان نے وزارت کے نمائندے کے طور پر مختلف بین الاقوامی تقریبات میں پاکستان کا پیغام پہنچایا، جیسے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹیلی ویژن فیسٹیول میں بطور مہمانِ اعزاز شرکت
وہ پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
عنبرین جان نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) میں بھی کافی عرصہ خدمات سر انجام دیں۔
الیکٹرانک میڈیا اور پبلیکیشنز کی ڈائریکٹوریٹ میں بھی کام کیا۔
پاکستان ہائی کمیشن، بنگلہ دیش میں پریس کونسلر کی حیثیت سے ڈپلومیٹک ذمہ داری بھی نبھائیں
ایکسٹرنل پبلی سٹی ونگ اور ریڈیو پاکستان میں بھی عنبرین جان تعینات رہیں
مس عنبرین جان نے اکتوبر 2025 میں سول سروس سے ریٹائرمنٹ لی اور ان کی خدمات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری امور اور پاکستان کی بین الاقوامی میڈیا نمائندگی میں شاندار کردار ادا کرنے پر سراہا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی تقرری کی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔