خیبر پختونخوا کی جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے تنہا ملاقات پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی جانب سے طالبات کو اپنے دفاتر میں تنہا ملاقات کے لیے بلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے تمام سرکاری جامعات کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر شعبے میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے جو طالبات کے مسائل اور شکایات سننے کی ذمہ دار ہوں گی۔ اس اقدام کا مقصد طالبات کو محفوظ اور بااعتماد ماحول فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔
مراسلے کے متن کے مطابق نامزد خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کی شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں گی اور ضروری اقدامات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گی۔ محکمۂ اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے تعلیمی اداروں میں شفافیت اور تحفظ کو فروغ ملے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔