پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,100 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

صبح 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,084.25 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد کمی کے بعد 181,965.55 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 188 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا

مارکیٹ میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔

مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک، او جی ڈی سی، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور اٹک ریفائنری سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

PSX Opened Negative ????
☀️ KSE 100 opened negative by -518.

2 points this morning. Current index is at 182,531.61 points (9:45 AM) pic.twitter.com/6Ka7HlvlBU

— Investify Pakistan (@investifypk) February 12, 2026

دوسری جانب سعودی حکومت نے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد پاکستان روانہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت متوقع طور پر سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے ممکنہ دورہ پاکستان سے قبل ترجیحی ایجنڈا کو حتمی شکل دینے کے تناظر میں ہو رہی ہے۔

سعودی عرب کے معاون وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، جبکہ رائل کورٹ کے مشیر اور پاک-سعودی ٹاسک فورس کے چیئرمین محمد التویجری کے دفتر کا ایک وفد بھی پاکستان کے دورے پر ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس 300 پوائنٹس گر گیا

یہ وفد مختلف شعبہ جاتی ورکنگ گروپس کے حتمی جائزہ اجلاس منعقد کر کے ایس پی-ای سی ایف فریم ورک کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یعنی بدھ کو پی ایس ایکس محتاط مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی تھی، جہاں منتخب شعبوں میں خریداری کے باعث بینچ مارک انڈیکس نے ابتدائی خسارے کا ازالہ کیا، کے ایس ای 100 انڈیکس مسلسل دوسرے سیشن میں 896.25 پوائنٹس یعنی 0.49 فیصد اضافے کے بعد 183,049.81 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جبکہ امریکی ڈالر بیشتر کرنسیوں سوائے جاپانی ین کے مقابلے میں مضبوط ہوا۔

امریکا میں توقع سے بہتر روزگار کے اعداد و شمار نے قلیل مدت میں شرح سود میں کمی کی توقعات کو کمزور کیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کی نظریں جمعہ کو جاری ہونے والی افراطِ زر کی رپورٹ پر مرکوز ہیں۔

جنوبی کوریا اور جاپان کی اسٹاک مارکیٹس نے بھی ابتدائی کاروبار میں ریکارڈ سطح کو چھوا، جس کی قیادت ٹیکنالوجی سیکٹر نے کی، جاپان میں وزیر اعظم سائی تاکائیچی کی حالیہ انتخابی کامیابی اور معاشی محرکات بڑھانے کے وعدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس 0.65 فیصد اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ سال کے ابتدائی 6 ہفتوں میں اس کی مجموعی کارکردگی تقریباً 13 فیصد اضافے تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ہفتے سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی معاشی رپورٹس پر مرکوز ہے، تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملازمتوں میں غیر متوقع اضافہ ہوا اور بیروزگاری کی شرح میں معمولی کمی آئی، جس سے لیبر مارکیٹ کے استحکام کا اشارہ ملتا ہے اور فیڈرل ریزرو قلیل مدت میں شرح سود برقرار رکھ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹاک اسٹاک یکسچینج انڈیکس میزان بینک نیشنل بینک

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹاک اسٹاک یکسچینج انڈیکس اسٹاک ایکسچینج ایس ای کے ایس

پڑھیں:

موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل

لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث متعدد رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے، ٹریفک جام اور سیوریج نظام مفلوج ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر میں رات گئے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کینٹ، ڈیفنس اور والٹن سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی مقامات پر گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔لاہور کینٹ میں موسلادھار بارش کے باعث سیوریج سسٹم جواب دے گیا، جس سے علی ویو گارڈنز، علی پارک، نادرا آباد اور دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق بیشتر علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیفنس فیز تھری کے اے، بی اور سی بلاکس میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ والٹن روڈ اور کیولری گراؤنڈ میں سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئیں۔ کیولری گراؤنڈ کی مرکزی شاہراہ بھی پانی میں ڈوب گئی، جس کے باعث آمدورفت شدید متاثر رہی۔بارش کے بعد مین ڈیفنس روڈ پر بھی پانی جمع ہونے سے سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ ڈیفنس انڈر پاس بھی پانی سے بھر گیا۔ شہر کے مختلف حصوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو گھنٹوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مسلسل بارش کے باعث لاہور کی بیشتر شاہراہیں جل تھل ہوگئیں جبکہ روزمرہ زندگی بری طرح متاثر رہی۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اور فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور میں حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 262 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مناواں میں 200، تاجپور میں 151، کاہنہ میں 142، شادی پورہ میں 129 اور مغل پورہ میں 127 اور اپر مال پر 111 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جوہر ٹاؤن میں 80، چوک ناخدا میں 60، نشتر ٹاؤن میں 54، اقبال ٹاؤن میں 51، گلبرگ میں 49، ڈیفنس روڈ 45، سمن آباد میں 29، جیل روڈ اور پانی والا تالاب 26، لکشمی چوک اور فرخ آباد میں 24، سگیاں میں 21 اور گلشن راوی میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی پروازیں متاثر ہوگئیں۔لاہور سے کراچی، دبئی، جدہ، ابو ظہبی، استنبول جانے اور آنے والی 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شدید بارش سے پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی۔ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل