Daily Mumtaz:
2026-06-02@21:49:00 GMT
آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت مکمل ہوگئی: سردار تنویر الیاس
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت مکمل ہوگئی۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چند روز میں آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی صدر آزاد کشمیر کیلئے اپنا امیدوار لائے گی، ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا ڈپٹی سپیکر بھی پیپلزپارٹی سے لائے جانے کا امکان ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے نام بھی وفاق کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔