فتح جنگ میں فل لائٹس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 22 ٹرالر اور متعدد ٹرکوں کے خلاف کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
فتح جنگ میں فل لائٹس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 22 ٹرالر اور متعدد ٹرکوں کے خلاف کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز
فتح جنگ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود جنہیں ٹریفک مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں کی زیرِ نگرانی رات کے اوقات میں فل لائٹس اور غیر قانونی اضافی لائٹس استعمال کرنے والی چھ بھوسے والے ٹرکوں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی گئی، اضافی غیر قانونی لائٹس قبضے میں لے لی گئیں جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
کارروائی کے دوران ایک سیمنٹ سے لوڈ ٹرک بھی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو ٹرالے بھی بند کیے گئے، مجموعی طور پر چھ ٹرکوں اور 22 ویلرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر چوھدری شفقت محمود نے سخت الفاظ میں واضح کیا کہ فل لائٹس اور ایکسٹرا لائٹس استعمال کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور سفارش یا دباؤ ڈالنے والوں کے خلاف مزید سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر بالخصوص رات کے وقت جاری رہے گا، کسی اہلکار کی غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سنگین انکشافات، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع سپریم کورٹ کا عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی ، بچوں سے رابطوں کی سہولت دینے کا حکم رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب وزیراعظم کا ترلائی خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان ڈی آئی خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، اسپتال منتقل قومی وحدت کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی فل لائٹس اور کے خلاف فتح جنگ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔