چین، گھوڑے سے منسوب چینی نئے سال میں چینی ثقافت کا کوڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
چین، گھوڑے سے منسوب چینی نئے سال میں چینی ثقافت کا کوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز
بیجنگ :2024 کے اواخر میں جب یونیسکو نے چینی نئے سال کو غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا، تو اس کے بعد چینی نیا سال ایک قومی تہوار سے عالمی ثقافتی علامت میں بدل گیا۔ گھوڑے سے منسوب چینی نئے سال کی آمد پر غیر ملکیوں کا چین آ کر نیا سال منانے کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔کئی ممالک کے عوام کی دلچسپی اب محض “مشاہدہ ” کرنے سے آگے بڑھ کر فعال “شمولیت” میں تبدیل ہو چکی ہے۔
دنیا کے تقریباً 20 ممالک نے جشنِ بہار کو سرکاری تعطیل قرار دیا ہے، جبکہ متعدد ممالک اور خطوں میں اس موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔دنیا بھر میں اسپرنگ فیسٹیول کی مقبولیت اس وجہ سے بڑھ رہی ہے کہ یہ انسانی مشترکہ جذبات اور اقدار کو سموئے ہوئے ہے، اور غیر ملکیوں کا چین میں چینی نئے سال منانے کے جوش میں اضافہ چین کی اقدار اور تصورات کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ایک ایسے دور میں جب دنیا غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے، چین پرامن ترقی اور کھلے پن کے ذریعے عالمی سطح پر قیمتی یقین اور استحکام فراہم کر رہا ہے اور ایک مثبت،قابل اعتماد اور قابل احترام تہذیب کی طاقت دکھا رہا ہے۔ بہت سے لوگ یہاں تک کہنے لگے ہیں کہ “چینی طرزِ فکر اپنانا بہت دلکش ہے”۔چینی ثقافت میں، گھوڑا بہادری کے ساتھ آگے بڑھنے اور خود پر انحصار کرنے کی لامحدود طاقت کی علامت ہے۔ جب “چین آ کر نیا سال منانا” ایک نیا رجحان بن جائے، اور “چینی بننا” یا “سب سے زیادہ چینی انداز” جیسے الفاظ سوشل میڈیا پر مقبول ہو جائیں، تو لوگ مل کر “چینی طرز کی خوبصورتی” کو محسوس کرتے ہوئے ایک مشترکہ خوبصورت مستقبل تشکیل دیتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈھاکا: ضلع گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پردستی بم دھماکا ڈھاکا: ضلع گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پردستی بم دھماکا دھاندلی کی صورت میں کسی کو نہیں بخشا جائے گا: امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ایران سے ڈیل پہلی ترجیح، ورنہ انجام سنگین ہوگا، ٹرمپ بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع، سخت ترین سیکورٹی انتظامات، 12 کروڑ سے زائد افراد ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے پاک بھارت جنگ میں دس طیارے گرائے گئے تھے،امریکی صدر ٹرمپ کا نیا دعوی چین کا لانگ مارچ-10 راکٹ کا لو ایلٹی ٹیوڈ پرواز کا کامیاب تجربہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی نئے سال
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار