سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، سی ایم ایچ میں زیر علاج
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ وہ اپنی رہائش گاہ کے اندر پھسل گئے جس کے نتیجے میں انہیں چوٹ آئی۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں ان کے بہنوئی نعیم گھمن نے کہا کہ قمر باجوہ ننگے پاؤں تھے اور پھسلنے کے باعث ان کے سر پر چوٹ آئی۔ انہوں نے بتایا کہ سابق آرمی چیف کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور تمام ضروری ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں۔ ان کے بقول جنرل (ر) باجوہ کی حالت “سو فیصد خطرے سے باہر” ہے۔65 سالہ قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016 سے 29 نومبر 2022 تک پاکستان کے دسویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ 2019 میں ان کی مدت ملازمت میں توسیع بھی کی گئی تھی۔ 2022 کے آخر میں ریٹائرمنٹ کے بعد سے وہ زیادہ تر عوامی منظرنامے سے دور رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :