سماجی انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔
وزیراعظم نے تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتہاپسندی اور تشدد کے نظریات انسانیت، برداشت اور رواداری کی اقدار کو کمزور کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام اعتدال، مکالمے اور انسانی جان کے احترام کا درس دیتا ہے اور نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور مثبت سوچ فراہم کر کے انہیں انتہاپسندانہ نظریات سے محفوظ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ناانصافیاں، طویل تنازعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انتہاپسندی کو جنم دیتی ہیں جبکہ کشمیر اور فلسطین میں معصوم شہریوں پر ریاستی جبر بھی انتہا پسندانہ رویے کی عکاسی ہے، وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی امن اور منصفانہ نظام کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر شدید زخمی، سی ایم ایچ میں زیر علاج سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر شدید زخمی، سی ایم ایچ میں زیر علاج ڈھاکا: ضلع گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پردستی بم دھماکا صدر نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سنگین انکشافات، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ایف آئی اے کے ڈر سے بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے چھلانگ لگادی سپریم کورٹ کا عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی ، بچوں سے رابطوں کی سہولت دینے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سماجی انصاف

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری