City 42:
2026-07-23@23:31:57 GMT

پاک فوج میں پہلے سکھ آفیسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

سٹی42 : بابا گرونانک کی دھرتی ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے ہرچرن سنگھ پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے سکھ فوجی بن گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے سکھ آفیسر ہرچرن سنگھ کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔

  ہرچرن سنگھ کی اس عہدے پر ترقی پاک فوج میں اقلیتوں کے بلاامتیاز آگے بڑھنے کی زندہ مثال ہے ۔

 آزادی پاکستان سے ہی تمام اقلیتیں ملکی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں ۔

علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  پاک فوج میں بھی ہندو اور عیسائی سمیت سکھ اور دیگر اقلیتوں کے لوگ بڑی تعداد میں دفاع وطن کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

 بابا گرونانک کی دھرتی ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے ہرچرن سنگھ پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے سکھ فوجی بن گئے ہیں۔

 انہیں حال ہی میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی ملی ہے ، ہرچرن سنگھ کے آباوٴ و اجداد بھارت سے نقل مکانی کرکے کوہاٹ میں آباد ہوئے اور بعدازاں ننکانہ صاحب منتقل ہوئے۔

پاکستان کے دوسرے مقامی سیٹلائٹ EO-2 کی کامیاب لانچنگ

 ہرچرن سنگھ ایف سی کالج لاھور سے ایف ایس سی کے بعد ملٹری اکیڈمی کاکول پہنچے اور 27 اکتوبر 2007 میں پاک فوج کے پہلے سکھ کمیشنڈ آفسیر بنے۔

 پاکستان فوج میں افسر بھرتی ہونے کے لیے مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں اور تمام مذاہب کے نوجوانوں کو امتحان میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔

  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی تقریباً 22 غیر مسلم فوجیوں نے وطنِ عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
 

 گرین بسز کی 15روزہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پاک فوج میں ہرچرن سنگھ پہلے سکھ

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا