بی آئی ایس ای مردان میں ای مارکر کے طور پر رجسٹریشن کا موقع، اساتذہ سے درخواستیں طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) مردان نے سرکاری اور رجسٹرڈ نجی اسکولز و کالجز کے اہل اساتذہ کو بطور ای مارکر (آن اسکرین مارکنگ) رجسٹریشن کی دعوت دی ہے۔
منتخب امیدواروں کو بی آئی ایس ای مردان کے تحت امتحانی کاپیوں کی آن اسکرین مارکنگ کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
مفت تربیت کی سہولتمنتخب امیدواروں کو روبرک بیسڈ ای مارکنگ کے طریقہ کار پر مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ کو بورڈ کی آن اسکرین مارکنگ سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔
اہلیت کا معیاردرخواست دہندگان کے لیے درج ذیل شرائط لازم ہیں:
انگلش، فزکس یا کیمسٹری میں بیچلرز یا ماسٹرز ڈگری۔
کسی سرکاری یا رجسٹرڈ نجی اسکول/کالج میں بطور استاد خدمات انجام دے رہے ہوں۔
بنیادی کمپیوٹر مہارت لازمی۔
ذاتی لیپ ٹاپ رکھنے والے اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی۔
نجی اداروں کے اساتذہ کے لیے اضافی دستاویزاتمتعلقہ پرنسپل کی جانب سے سفارش نامہ اور تعلیمی اسناد کی فوٹو کاپیاں جمع کروانا ہوں گی۔
نامکمل یا غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔
انتخاب کا طریقہ کاربی آئی ایس ای مردان موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا اور کسی بھی درخواست کو بغیر وجہ بتائے مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
درخواست دینے کا طریقہآن اسکرین مارکنگ اور امتحانی ڈیوٹی کے لیے رجسٹریشن کرنے کے لیے درج ذیل لنک اپنے براؤزر میں کاپی پیسٹ کریں:
http://119.
ویب سائٹ: www.bisemdn.edu.pk
ای میل: [email protected]
رابطہ نمبر: 09379230279
اوقات کار: پیر تا جمعہ (صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای مارکر بی آئی ایس ای مردان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای مارکر بی آئی ایس ای مردان بی آئی ایس ای مردان کے لیے
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔