Islam Times:
2026-07-24@01:56:04 GMT

آزادی پسند تنظیموں کا محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

آزادی پسند تنظیموں کا محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت

ذرائع کے مطابق تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین فیاض حسین جعفری اور پیروان ولایت کے سرپرست سید سبط شبیر قمی نے سرینگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ محمد مقبول بٹ نے جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز اور غیر قانونی قبضے کیخلاف ایک جاندار آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند تنظیموں تحریک وحدت اسلامی، پیروان ولایت اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما محمد مقبول بٹ شہید کو ان کی شہادت کی 42ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین فیاض حسین جعفری اور پیروان ولایت کے سرپرست سید سبط شبیر قمی نے سرینگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ محمد مقبول بٹ نے جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز اور غیر قانونی قبضے کیخلاف ایک جاندار آواز بلند کی جس کی پاداش میں بھارت نے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے تختہ دار پر لٹکایا۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین کشمیر کے اس عظیم بیٹے نے پھانسی کا پھندا چھوم لینا پسند کیا لیکن بھارتی استعمار کے آگے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے دعویدار بھارت نے شہید کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دی اور یوں ورثا کو ہمیشہ کیلئے ایک اور ذہنی کرب میں مبتلا کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبول بٹ کو پھانسی دیکر یہ خیال کر بیٹھا تھا کہ اب کشمیری خوفزدہ ہو کر اس کے آگے سر تسلیم خم کر لیں گے لیکن ان کی پھانسی کے محض چند برس بعد 1989ء میں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف اپنی جدوجہد میں تیزی لائی اور یوں ہزاروں مقبول بٹ سروں پر کفن باندھ کر حق کے راستے میں کود پڑے۔

انہوں نے کہا کہ شہادتوں اور قربانیوں کا یہ لازول سفر مسلسل جاری ہے، کشمیری بھارت کے کسی بھی مکرو فریب میں آنے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہیں اور اسکے تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دریں اثنا جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری کشمیری قوم کو مٹی کے اس عظیم فرزند پر فخر ہے جس نے اپنے نظریات پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے پھانسی کا تختہ چومنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی پسند رہنما کی شرمناک پھانسی بھارت کے نظام انصاف کے چہرے پر ایک بڑا دھبہ ہے۔ انہوں نے شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ حق و انصاف کیلئے مقبول بٹ کی انتھک جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ترجمان نے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب آزادی کی صبح طلوع ہو گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ محمد مقبول بٹ بھارت کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم