Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:11:56 GMT

پنجاب نے فتنے اور اس کی پارٹی کو مسترد کردیا، عظمی بخاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

پنجاب نے فتنے اور اس کی پارٹی کو مسترد کردیا، عظمی بخاری

 

لاہور(نیوزڈیسک): وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بانی پی ٹی آئی کی ملک دشمن سازشوں کو پہچان گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ملک دوبارہ کسی فتنے اور فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک فساد کے تمام کارڈ، جعلی تحریکیں اور انقلاب فرام ہوم ناکام ہوگئے ہیں۔ پنجاب کی ترقی سے حسد کرنے کے بجائے اپنی 12 سالہ حکومت کی کارکردگی قوم کو بتائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور نے انتشار اور فساد کی کال میں شمولیت کی بجائے تین دن کھل کر بسنت منائی۔ لاہور اور پنجاب نے فتنے اور اس کی پارٹی کو مسترد کردیا۔ تحریک فساد کی ایک شرپسند خاتون کے لاہور سے متعلق ریمارکس قابل مذمت ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا، “جس لاہور میں آپ کبھی لبرٹی چوک اور کبھی مینار پاکستان سرکس لگاتے رہے، آج اسی لاہور پر کس منہ سے زبان درازی کررہے ہیں؟ آپ کے لیڈر کی پوری فیملی نے بمہ اہل و عیال بسنت منائی، کیا ان کو بھی شرم دلائی؟”

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا