عمران خان سے آج ملاقات کا دن‘ 6 نام جیل حکام کو ارسال،بانی سے متعلق رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رفقاء کی ملاقات کا دن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 6 رفقاء کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی جس میں کراچی سے امتیاز شیخ، لاہور سے اویس یونس کے نام شامل ہیں۔ اِسی طرح ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، مشرف آفریدی، فضل حکیم یوسفزئی اور اظہر غزوانی کے نام بھی ملاقاتیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کر دی۔ عدالت عظمیٰنے سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھا، گزشتہ روز بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے 3گھنٹے ملاقات کی تھی۔ فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں منسوب خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ سلمان صفدر کے مطابق رپورٹ 7صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجا سے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی عدالت عظمی
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔