Islam Times:
2026-06-02@20:45:37 GMT

انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ، کراچی میں تحریک بیداری اُمت کی ریلی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: ریلی سے ٹیلیفیونک خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ گزشتہ 36 سالوں سے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی رہبری میں انقلابِ اسلامی اُس استکباری نظام سے مسلسل نبردآزما ہے، استکبار کے سامنے جھکنا ذلت اور تباہی کا راستہ ہے، جبکہ مزاحمت ہی عزت، بقا اور پیشرفت کا واحد، باوقار اور دیرپا راستہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی

انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی ریلی نکالی گئی، امام بارگاہ شاہ خراسان سے سی بریز پلازہ تک نکالی گئی ریلی کی قیادت علامہ زین رضا نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور رہبرِ مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، انقلابِ اسلامی اور برادر ہمسایہ اسلامی ملک ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور امریکا و اسرائیل کے خلاف اظہارِ بیزاری کیا۔ ریلی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، ھیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی و مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی ا

پڑھیں:

آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایرانی ’جوہری پروگرام (Irani atomic programme)کے وہ پہلو بھی شامل ہیں، جس کا وہ (ایران) ایک مہینے یا سال قبل تک ذکر کرنے سے بھی انکار کر رہا تھا۔‘

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بظاہر تیزی سے سرگرم بھی ہو رہے ہیں۔

مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ’میرے خیال میں اس بات کے آثار ہیں کہ وہ کسی نہ کسی سطح پر بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای کو 20 مارچ کے بعد سے عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔

وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر میں زخمی ہوئے تھے۔ ان کے والد علی خامنہ ای بھی اسی حملے میں مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے

اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کے دفتر میں بین الاقوامی امور کے نائب نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ ’معاملات کے انتظام میں مصروف‘ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا