بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پرشدیدتشویش ہے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر ہمیں تشویش ہے۔ پورا سسٹم ایک بندے کو جھکانے میں لگا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت کی میڈیکل رپورٹ بھی تشویشناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بانی کے کیسز لگائے اور فوری انصاف دے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک سال سے ہماری کوئی درخواست نہیں سنی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کو مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔ بانی کی آنکھ خراب ہوتی رہی عام قطروں سے علاج کیا جاتا رہا، اب گنجائش نہیں بانی کو مزید جیل میں رکھا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔