WE News:
2026-07-24@01:04:01 GMT

عمران خان باہر نہیں آ رہے، سہیل وڑائچ کا دعوٰی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

سینیئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان فی الحال جیل سے باہر نہیں آرہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنازعات کا شکار سہیل وڑائچ بنے ’وی ٹو‘ کے مہمان، دلچسپ انٹرویو

وی نیوز کے ساتھ ایک خصوص انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف مان جائے تو اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور علامہ راجہ  ناصر عباس عمران خان کے لیے کوئی راہ نکال سکتے ہیں لیکن ان کے باہر نکلنے کا ابھی کوئی چانس نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور علامہ راجہ  ناصر عباس دونوں بڑی اعتدال پسند رہنما ہیں، پی ٹی آئی کو اعتدال اور عقل کی ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس عمران خان کے لیے کوئی راہ نکال سکتے ہیں، دونوں رہنماؤں کا کافی تجربہ ہے مگر پاکستان تحریک انصاف ایک ضد پر کھڑی ہے، عمران خان کے سپورٹر یہ چاہتے کہ وہ ڈٹے رہیں اور وہ جیل میں ہی رہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ابھی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے۔

مزید پڑھیے: ڈی جی آئی ایس پی آر نے جن نکات کی تردید کی وہ میرے کالم میں موجود نہیں تھے، صحافی سہیل وڑائچ کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ اب کوئی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں مجھے اسکا کوئی علم نہیں، ڈیل  ایک ہی ہو سکتی ہے کہ عمران خان چپ کر کے بیٹھ جائیں سیاست نہ کریں، احتجاج ،دھرنے نہ دیں اور حکومت اور سٹم کو مان لیں، خان اس پر مانتے نہیں ہیں اسکے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

عمران پر کیسز  لڑائی کی وجہ سے ہیں

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر کیسز اس وجہ سے ہیں کہ وہ لڑائی کر رہے ہیں، اسی لڑائی کی وجہ سے وہ جیل میں ہیں ۔اگر سیاسی مفاہمت ہوجاتی ہے تو یہ تمام کیسز ختم ہو جائیں گے، ہم نے پہلے بھی دیکھا جب سیاسی مفاہمت ہوتی ہے تو بڑے بڑے کیسز ختم ہو جاتے ہیں۔ میں تو کہہ رہا ہوں عمران خان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ سب غلط ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قبولیت کی وجہ سے اقتدار میں آئی ہیں

سینیئر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ابھی ایسا کوئی پیمانہ نہیں کہ میں یہ جانچ سکوں کہ کسی کی مقبولیت ہے اور کسی کی قبولیت ہے، الیکشن ہوں تب پتا چلے گا کہ کون مقبول ہے، پیپلزپارٹی  ابھی پنجاب میں بہت کمزور ہے، مریم نواز کے پاس موقع ہے ابھی دیکھتے ہیں وہ اس موقعے سے کیسے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ یہ ہی میرا تھیسز ہے کہ پاکستان میں کوئی لیڈر قبولیت کے بغیر اقتدار میں نہیں آیا،عمران خان بھی 2018 میں قبولیت کی وجہ سے اقتدار میں آئے۔ مریم نواز بھی قبولیت کی وجہ سے اقتدار میں آئی ہیں، نواز شریف ساتھ ایشیا کے سینیئر سیاست دان ہیں، پنجاب میں جو سیاسی جماعت زیادہ سیٹیں لے گئی وہ وزیر اعظم بن جاتا ہے۔ 2029 میں بھی امکان ہے کہ وزیر اعظم ن لیگ کا ہوگا۔

میں نے امریکیوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ الیکشن ہونے چاہییں

سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر الیکشن اس وجہ سے کرواتے ہیں کہ ہمارا ایک بھرم رہے۔ میں نے امریکیوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ الیکشن ہونے چاہییں چاہے وہ جیسے بھی ہوں، الیکشن ضرور ہونے چاہییں۔

نواز شریف مجھ سے اس وجہ سے ناراض ہیں کہ میں نے کہا تھا کہ بدلہ سٹم بند کر دیں

سینیئر صحافی سہیل وڑائچ نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف مجھ سے ناراض ہیں، میں نے ایک دفعہ میاں نواز شریف کو کہ بدلہ لینے کی روش کو ختم کردیں وہ مجھ سے ناراض ہوگئے، عمران خان کو کہا مفاہمت کر لیں وہ بھی نہیں مانے۔ عمران خان ناراض نہیں ہوئے لیکن انہوں نے عمل نہیں کیا، نواز شریف ناراض ہوگئے۔

مریم نواز نے سیاست ابھی شروع نہیں کی

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ابھی سیاست شروع نہیں کی وہ اب گورننس کر رہی ہیں۔ میرے خیال میں دونوں کام ہونے چاہییں عوام سے جلسوں کے ذریعے خطاب کرنا چاہیے اور گورننس کو بہتر کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عمران خان کی رہائی کا راستہ نواز شریف سہیل وڑائچ سے ناراض ویٹرن صحافی سہیل وڑائچ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی کا راستہ سینیئر صحافی سہیل وڑائچ ہونے چاہییں نواز شریف مریم نواز کی وجہ سے ہیں کہ نے کہا

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف