کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے چھاپہ مار کر لینڈ ریکارڈ سے متعلق ریکارڈ کی جانچ شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے ٹیم سب سے پہلے میونسپل کمشنر سمیرا حسین کے دفتر پہنچی، جس کے بعد کے ایم سی افسران کے ہمراہ دوسری منزل پر واقع لینڈ ریکارڈ کے ریکارڈ روم تک گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈی جی پارکس آفس سے تاریخی نوادرات چوری

ریکارڈ روم کو تالا لگا ہوا پایا گیا، جس پر ایف آئی اے افسران نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تالا توڑنے کی تیاری شروع کردی۔

اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے کی ٹیم ایس ایچ او اقبال کی سربراہی میں کارروائی کررہی ہے، ایس ایچ او اقبال کے مطابق لینڈ ریکارڈ میں گڑبڑ کی شکایات موصول ہونے پر ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔

شبہ ہے کہ ریکارڈ روم کی چابی ریٹائر افسر غلام غازی اپنے ساتھ لے گئے ہیں، غلام غازی 2 فروری کو ریٹائر ہوگئے تھے، تاہم اس کے بعد کسی نئے افسر کی تعیناتی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی کا 55 ارب روپے کا بجٹ برائے 26-2025 منظور، ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنی رقم مختص؟

چھاپے کے دوران ڈائریکٹر لینڈ اور عملہ مسلسل غلام غازی سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا، تاہم تاحال چابی حاصل نہیں کی جاسکی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تک رسائی حاصل کر کے مکمل جانچ کی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اینٹی کرپشن ریکارڈ روم کراچی کے ایم سی لینڈ ریکارڈ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن ریکارڈ روم کراچی کے ایم سی لینڈ ریکارڈ لینڈ ریکارڈ اینٹی کرپشن ریکارڈ روم ایف آئی اے کے ایم سی

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری