خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو فارم 47 والی نہیں بلکہ اے کے 47 والی حکومت کہیں ان کو لائن پر لے آئے، پی ٹی آئی کا ضمانتی کوئی نہیں اور ن لیگ اور پی پی کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، گڈ بوائے بن کر یہ حکومت چلا رہے ہیں گاڑیاں انجوائے کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آتے نظر نہیں آ رہے، یہ واضح ہے کہ اب جو گالم گلوچ کی لائن کو فالو کرے گا اس کے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک ہوگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ برف نہیں پگھل رہی دونوں کے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے اپنے اختلاف سالوں سے ہیں، ہم تو تائید کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی اچھی سیاست کر رہی ہے، اس کیلئے برف پہلے بھی پگھلی ہوئی تھی اور آج بھی پگھلی ہوئی ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسمارٹ ہیں وہ دکھائیں گے کچھ اور کریں گے کچھ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کی کرسی ایسی ہے کہ کوئی اسے چھوڑنا نہیں چاہتا، بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آئیں گے تو سب کرسیوں سے ہٹا دیے جائیں گے مگر ایسا ہونا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے خود 8 فروری کو ہڑتال اور پہیہ جام کی کال دی تھی، عاصمہ جہانگیر کنونشن میں وہ اور سلمان اکرم راجہ بھی پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو فارم 47 والی نہیں بلکہ اے کے 47 والی حکومت کہیں ان کو لائن پر لے آئے، پی ٹی آئی کا ضمانتی کوئی نہیں اور ن لیگ اور پی پی کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، گڈ بوائے بن کر یہ حکومت چلا رہے ہیں گاڑیاں انجوائے کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی رہے ہیں

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان