Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:40:12 GMT

بنگلا دیش کے عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل، گنتی جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

بنگلا دیش کے عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل، گنتی جاری

ڈھاکہ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیاہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو ساڑھے تین بجے تک جاری رہی، تین سو میں سے 299 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے، ایک حلقے میں امیدوار کی موت کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا تھا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق چند ایک نا خوشگوار واقعات پیش آئے۔ تاہم مجموعی طور پر انتخابی عمل پرامن رہا۔ انتخابی عملے کے تین ارکان کو مبینہ دھاندلی کے الزامات پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا، گوپال گنج میں پیٹرول حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ بنگلادیشی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق دن دو بجے تک ٹرن آوٹ 47.

9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

حتمی ٹرن آوٹ اس سے کہیں زیادہ ہوسکتا ہے۔ بنگلا دیش بھر میں بارہ کروڑ ستر لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔ بنگلا دیشی ووٹرز نے عام انتخابات کے ساتھ ہی جولائی نیشنل چارٹر کی توثیق کیلئے ریفرنڈم میں بھی حصہ لیا۔ انتخابی نتائج کے ساتھ ریفرنڈم پر عوام کی رائے بھی سامنے آئے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری