پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک عوامی آرا اور تجاویز براہ راست پہنچانے کے لیے خصوصی ڈیجیٹل پورٹل قائم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلا سرکاری آٹزم سینٹر قائم، خصوصی بچوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتیں میسر: مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’ٹاک ٹو سی ایم‘ کے نام سے اس منفرد پورٹل کا باضابطہ ڈیجیٹل آغاز کر دیا۔

براہ راست رابطے کا پلیٹ فارم

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس موقع پر ’ٹاک ٹو سی ایم‘ پورٹل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پورٹل وزیراعلیٰ پنجاب تک براہ راست ابلاغ کا ایک جدید اور مؤثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے نوجوان اپنے خیالات، تجاویز اور آرا پیش کر سکیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورٹل میں 20 سال اور اس سے زائد عمر کے نوجوانوں کے لیے الگ سیکشن اور انٹرفیس قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق اپنی تجاویز جمع کرا سکیں۔

نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شمولیت کا موقع

سینیئر وزیر کے مطابق صوبہ بھر سے نوجوان وزیراعلیٰ کے پروگرامز اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اپنے آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔

مزید پڑھیے: مریم نواز نے شیخ زید اسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز کارڈیالوجی ونگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

نوجوان اس پورٹل پر اپنا نام اور مختصر معلومات فراہم کر کے اپنی تجاویز اور فیڈ بیک بھی شیئر کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سال 2026 کو ’یوتھ کا سال‘ قرار دیا ہے اور یہ پورٹل اسی وژن کا حصہ ہے جس کے ذریعے نوجوانوں کو حکومتی پالیسی سازی اور ترقیاتی عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

اپنی نوعیت کا پہلا اقدام

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’ٹاک ٹو سی ایم‘ پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پورٹل ہے جو نوجوانوں کو براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ پورٹل پر درخواستوں کی وصولی بند، مفت پلاٹوں کی تقسیم اگلے مرحلے میں داخل

اس پورٹل کے ذریعے نوجوان نہ صرف وزیراعلیٰ کے جاری پروگرامز اور منصوبوں پر اپنی رائے دے سکیں گے بلکہ مستقبل کی پالیسیوں کے لیے بھی قابل عمل تجاویز پیش کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹاک ٹو سی ایم پورٹل ڈیجیٹل پورٹل مریم نواز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل پورٹل مریم نواز ٹاک ٹو سی ایم کر سکیں گے براہ راست مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا