اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے غزہ امن بورڈ میں پاکستان کے نکتہ نظر سمیت اہم قومی اور داخلی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور یہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی اور سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اہم قومی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی اور آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر غزہ امن بورڈ اور پاکستان کے نکتہ نظر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تبادلہ خیال

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری