Nawaiwaqt:
2026-07-24@04:02:06 GMT

پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف نیا آرڈیننس نافذ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف نیا آرڈیننس نافذ

پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف نیا آرڈیننس نافذ کردیا گیا،گورنر پنجاب نے چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی۔آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں اب 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر مکمل پابندی عائد ہوگی.نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کی عمر 18 سال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔کم عمری کی شادی قابلِ سزا جرم ہوگی، کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی،کم عمری کا نکاح پڑھانے والےکو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔کم عمر بچے یا بچی سے شادی کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ ہوگا، پنجاب میں 18 سال سے کم عمر کی شادی پر سزا 7 سال قید مقرر کی گئی ہے۔بچوں کو دوسرے صوبے لے جا کر شادی کروانے پر بھی 7 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ ہوگا.

کم عمری کی شادی کی کوشش کرنے والے سرپرست کو 2 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔چائلڈ میرج روکنے کیلئےانتظامیہ کو خصوصی اور وسیع اختیارات تفویض کئے گئے ہیں ،نکاح رجسٹرار اور والدین بھی قانون کی زد میں آئیں گے۔حکومتِ پنجاب نے 1929 کے قدیم چائلڈ میرج ایکٹ میں ترمیم کر دی.آرڈیننس کی حتمی منظوری پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کم عمری کی شادی سال قید

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل