دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے افغان کرکٹر محمد نبی پر جارمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد نبی پر بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز پر پیش آیا، جب محمد نبی نے جنوبی افریقی کے بولر لونگی نگیڈی کے کلائی بینڈ (Wrist Band) کے معاملے پر امپائرز کے ساتھ طویل بحث کی۔

محمد نبی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.

4 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جو کسی انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کی ہدایات کی نافرمانی سے متعلق ہے، اس کے علاوہ محمد نبی کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق محمد نبی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور میچ ریفریز کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ بدھ کو افغانستان کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سپر اوور میں انتہائی دل شکن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک