Jasarat News:
2026-07-24@01:27:01 GMT

مسلم دشمن مودی حکومت نے مدرسے پر بلڈوزر چلوادیے

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

مسلم دشمن مودی حکومت نے مدرسے پر بلڈوزر چلوادیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سنبھل:ہندوتوا کی پیروکار مودی حکومت نے جہاں مسلمانوں کا جینا حرام کررکھا ہے وہیں ان کی املاک بھی تیزی سے ختم کررہی ہے۔

تازہ واقعے میں ایک مدرسے کو غیر قانونی قرار دیکر منہدم کردیا ہے۔

اترپردیش کے ضلع سنبھل کی نگر پنچایت نرولی میں جمعرات کو ضلع انتظامیہ نے 285 مربع میٹر اراضی پر بنائے گئے ایک مدرسے کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔

 انتظامیہ کی انہدامی کارروائی سے قبل ہی مسلم کمیونٹی کے افراد نے مدرسہ خالی کرنا شروع کر دیا تھا۔

 انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی مبینہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف کی گئی، اس کی وجہ سے علاقے میں صبح سے ہی افراتفری کا ماحول تھا۔

 انتظامیہ کے مطابق 1635 اور 1636 نمبر والے پلاٹوں پر 8 سے 10 مکانات بنائے گئے ہیں جو کہ ریونیو ریکارڈ میں کھاد کے گڑھوں اور پبلک روڈ اراضی کے طور پر درج ہیں۔

 ان تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کارروائی شروع کی گئی ہے،اس کارروائی کے حوالے سے انتظامیہ پوری طرح الرٹ نظر آئی۔

امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پانچ تھانوں کی پولیس فورس کے ساتھ پی اے سی کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا، پورا علاقہ پولیس کیمپ میں تبدیل ہوگیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چندوسی آشوتوش تیواری نے بتایا کہ زیر بحث زمین پر غیر قانونی قبضے کے خلاف دفعہ 67 کے تحت کارروائی کی گئی۔

دریں اثناءنرولی پنچایت کے چیئرمین بٹن ملک نے انتظامی کارروائی اور ان کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی اطلاع یا نوٹس نہیں ملی ہے۔

 اس جگہ کو مذہبی مقام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدرسہ تقریباً 300 گز پر محیط ہے اور یہ اسلامی تعلیم کی جگہ ہے، فی الحال، پورے علاقے میں ایک بے چینی کا ماحول ہے اور انتظامیہ ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار