بھارت امریکہ تجارتی معاہدہ پر پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کا احتجاج، مودی پر دھوکہ دہی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اپوزیشن لیڈروں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے دباؤ میں آ کر ملک کے وقار اور کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف آج پارلیمنٹ کے احاطے میں حزب اختلاف کے ارکان نے زبردست احتجاج کیا۔ نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دروازہ پر جمع اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے بھارت بند کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت پر عوامی مفادات سے سمجھوتہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حزب اختلاف کے ارکان بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کی ان شقوں کی مخالفت کر رہے ہیں جو عوام اور خاص طور پر کسانوں کے مفاد کے خلاف ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور تجارتی معاہدے دباؤ میں نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے ہونے چاہئیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے کسانوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے آج لیبر یونینیں ہڑتال پر ہیں اور اپوزیشن ان کی حمایت کر رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت چاہے راہل گاندھی کے خلاف استحقاق نوٹس لائے یا مقدمہ درج کرے، اس سے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ کسانوں اور مزدوروں کے حق کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ اپوزیشن لیڈروں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے دباؤ میں آ کر ملک کے وقار اور کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس معاہدے پر نظر ثانی نہیں کی گئی تو اس کے اثرات زرعی شعبے اور دیہی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔ دریں اثنا ملک بھر میں کسان تنظیموں اور ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر بھارت بند کا اثر مختلف ریاستوں میں دیکھا گیا۔ کئی مقامات پر کسانوں اور مزدوروں نے ریلیاں نکالیں اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج بھارت۔امریکہ تجارتی معاہدے، نئے لیبر قوانین اور دیگر مجوزہ بلوں کے خلاف ہے جنہیں وہ عوام مخالف قرار دے رہی ہیں۔ حزب اختلاف نے واضح کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ اس معاملے کو اٹھاتی رہے گی اور کسانوں و مزدوروں کے مطالبات کی حمایت جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارت امریکہ تجارتی تجارتی معاہدے حزب اختلاف کے خلاف
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :