فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی کی بینائی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا، تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کی گئی، بانی پی ٹی آئی کو اسپیشلسٹ کو نہیں دکھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، تحقیقات ہونی چاہیے اس کا کون ذمہ دار ہے۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات ہوتی رہتی تو ایسا نہ ہوتا، کوئی پاکستانی نہیں کہہ سکتا کہ یہ درست ہوا ہے، جو عذر لائے گا وہ بھی مجرموں کا ساتھی ہے، بطور قائد حزب اختلاف انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظمیوں اور سفیروں کو اس ظلم کی تفصیل بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اکتوبر تک ٹھیک تھی، ان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، بانی پی ٹی آئی نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے کہا آنکھ میں تکلیف ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ یا متعلقہ حکام نے توجہ نہیں دی، مجرمانہ غفلت کی گئی، تین ماہ بعد بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی مکمل چلی گئی ہے، پھر انہیں پمز لایا گیا، بانی پی ٹی آئی کو اسپیشلسٹ کو نہیں دکھایا گیا، ان کی آنکھ میں جو ٹیکا لگایا گیا اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی محض 15فیصد تک محدود رہ گئی: سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولتوں پر رپورٹ میں فوری آنکھ کے معائنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اسلام میں اگر ایک شخص کی ایک آنکھ کی بینائی چلی جائے تو کہا جاتا ہے یہ قتل ہے، یہ خدا کے سامنے جرم ہے، وہ آپ کی کسٹڈی میں تھے اور آپ نے انہیں چیک نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو جرم ہوا وہ پورا ملک دیکھ رہا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہمیں کسی ایک دن تو اکٹھا ہونا چاہیے، مل جانا چاہیے، ہم سیاستدان تو اکٹھے ہوں، ہم کب تک آپس میں لڑتے رہیں گے، ہمیں معلوم ہے اصل مجرم کون ہے، سامنے حکومت ہے ہم ان سے پوچھیں گے، یہ ذمہ دار ہیں۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آج کی کارروائی معطل کی جائے، ہم بانی کی صحت کے حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں، یہ اہم مسئلہ ہے، یہ پاکستانیوں اور دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہم نے پہلے بھی بات کی، وزیر قانون نے ہمیں کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، کہا گیا تھا کوئی بڑا مسئلہ نہیں کہ پریشان ہوا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کی بینائی کی آنکھ آنکھ کی

پڑھیں:

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی