data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا:بنگلہ دیش میں جاری قومی پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعتِ اسلامی مختلف حلقوں میں واضح برتری حاصل کرتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ بعض اہم نشستوں پر سخت مقابلہ بھی جاری ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق کئی پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے اعداد و شمار میں جماعتِ اسلامی کے انتخابی نشان ترازو کو نمایاں سبقت حاصل ہے۔

ڈھاکہ کے حلقہ 15 میں شفیق الرحمن نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، ان کے مقابلے میں بی این پی کے امیدوار کا ٹاکرے کا مقابلے تھا، حلقہ 14 کے ایک خواتین مرکز کے ابتدائی نتائج میں ترازو کو 643 ووٹ، دھان کی بالی کو 383 جبکہ فٹ بال کو 80 ووٹ ملے۔ وہاب گنج صدر کے 33 مراکز کے مجموعی نتائج میں نورالسلام اسلام بلبل (ترازو) کو 30 ہزار 151 ووٹ جبکہ حریف امیدوار کو تقریباً 16 ہزار ووٹ ملے۔

ٹھاکرگاؤں کے1 کے سیدپور سرکاری پرائمری اسکول مرکز میں انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں دلاور حسین (ترازو) نے 628 ووٹ حاصل کیے جبکہ مرزا فخرالسلام عالمگیر (دھان کی بالی) 621 ووٹ کے ساتھ قریب رہے۔ اسی طرح ڈھاکا8 کے بوئٹ مرکز میں ناصر پٹواری 328 ووٹ لے کر مرزا عباس کے 183 ووٹوں کے مقابلے میں آگے ہیں۔

نمائندہ جسارت وہاج فاروقی جسارت نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم