کراچی (نیوزڈیسک)خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ رہائش صرف چھت فراہم کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ بچوں اور خواتین کے وقار، مواقع اور معاشرتی استحکام کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں لاکھوں خاندان موسمیاتی تبدیلی اور مختلف سماجی چیلنجز سے متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ محفوظ رہائش کے فوائد بالخصوص خواتین اور بچوں تک پہنچائے جائیں تاکہ وہ باوقار اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔

خاتون اوّل نے سندھ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ فیکٹیز پروگرام شروع کیا، جو دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی طور پر مضبوط ہاؤسنگ منصوبہ ہے اور جس سے 15 ملین سے زائد افراد براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت مکانات اور زمین خواتین کے نام منتقل کی جا رہی ہے جس سے ان کے وقار، تحفظ اور مالی شمولیت کو فروغ مل رہا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے پائیدار بستیاں قائم کرنے کے لیے سماجی ہم آہنگی اور مضبوط کمیونٹیز کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور مقامی کمیونٹیز کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فورم کا مقصد محض بیانات دینا نہیں بلکہ عملی اور مؤثر حل تلاش کرنا ہے تاکہ ہر کمیونٹی کو نہ صرف بحران کا مقابلہ کرنے بلکہ اس سے آگے بڑھنے کی صلاحیت دی جا سکے۔

خاتون اوّل نے امید ظاہر کی کہ یہ فورم شرکا کے لیے کامیاب اور متاثر کن ثابت ہوگا اور ہر بچے اور ہر عورت کے لیے محفوظ، باوقار اور مواقع سے بھرپور زندگی کی راہ ہموار کرے گا، کسی بھی فورم کی کامیابی کا اصل معیار عملی اقدامات اور زمینی نتائج ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار