جارحیت اور قتل و غارتگری کے دوران ہتھیار ڈالنا ممکن نہیں، حماس
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
امریکہ، حماس کو اسلحہ جمع کرانے کی ایک تجویز پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں وہ اسلحہ بھی شامل ہے جو صہیونی رژیم کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم حماس کو کچھ ہلکہ اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" كے سینئر رہنماء "محمود مرداوی" نے کہا کہ استقامتی محاذ کے مسلح یا غیر مسلح ہونے کا معاملہ، براہ راست فلسطینی عوام کے سیاسی اہداف سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت کے دوران ہتھیار ڈالنا ناممکن ہے۔ مقاومت صرف اسی صورت ہتھیار ڈال سکتی ہے جب ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو۔ جنگ بندی کے حوالے سے محمود مرداوی نے کہا کہ حماس اس معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہی ہے مگر دشمن اس معاہدے کو خاطر میں نہیں لا رہا۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ جب تک صیہونی رژیم حاصل شدہ معاہدوں کی پابندی نہیں کرتی، مقاومت اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
حماس کے اس رہنماء نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل کا غزہ کی پٹی سے انخلاء اور معاہدوں کی پابندی، حقیقی سیاسی عمل تک پہنچنے کا راستہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مقامی عسکریت پسندوں کی حمایت کے پیش نظر، تحریک کا غیر مسلح ہونا فلسطینی عوام اور ان کے قومی اہداف کے حوالے سے ایک ناممکن و غیر ذمہ دارانہ قدم ہو گا۔ قبل ازیں نیویارک ٹائمز نے کچھ آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکہ، حماس کو اسلحہ جمع کرانے کی ایک تجویز پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں وہ اسلحہ بھی شامل ہے جو صہیونی رژیم کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم حماس کو کچھ ہلکہ اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔