Express News:
2026-06-02@22:09:45 GMT

پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق EO-2 کو سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں مکمل طور پر مقامی تحقیق اور سسٹمز انجینئرنگ کے ذریعے تصور، ڈیزائن اور انٹیگریٹ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ نئے سٹیلائٹ کی لانچنگ سیٹلائٹ ڈیزائن، پے لوڈ انٹیگریشن، ٹیسٹنگ اور مشن ریڈینس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کا مظہر ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سیٹلائٹ EO-1 کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا اور EO-2 مختلف روشنی کے حالات میں زمین کا مشاہدہ کرے گا، جس سے سطحی خدوخال کی بہتر تشریح، تبدیلیوں کی نشان دہی اور امیجنگ کے تسلسل میں بہتری آئے گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہEO-2 پاکستان کے ارتھ آبزرویشن بیڑے کو مزید مضبوط بنائے گا اور قومی منصوبہ بندی، گورننس، وسائل کے مؤثر انتظام اور مقامی طور پر تیار کردہ قابل اعتماد خلائی نظاموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر

اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔

سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔

اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار