پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک پہنچ گیا، چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں آئی پی یو سماعت میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
پاکستانی پارلیمانی وفد، جس کی قیادت چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کر رہے ہیں، اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پہنچ گیا ہے تاکہ 12 اور 13 فروری کو منعقد ہونے والی 2026 آئی پی یو پارلیمانی سماعت (IPU Parliamentary Hearing) میں شرکت کرے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی سے خطے کو سنگین خطرات لاحق، اقوام متحدہ
وفد 2 روزہ سماعت کے مختلف اجلاسوں میں حصہ لے گا اور افتتاحی اجلاس میں چیئرمین سینیٹ قومی بیان بھی پیش کریں گے۔ 6 رکنی پاکستانی پارلیمانی ٹیم آئی پی یو پارلیمانی سماعت میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی افتتاحی اجلاس میں قومی بیان دیں گے، جس کا موضوع ہے: ’اقوام متحدہ کے 80 سال: تعاون اور شراکت داری کے ذریعے اعتماد اور مقصد کی تجدید‘۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیم قومی ترقی، سماجی انصاف اور جمہوری استحکام کی بنیاد ہے، یوسف رضا گیلانی
اس دوران چیئرمین سینیٹ صدر جنرل اسمبلی اور صدر آئی پی یو سے بھی ملاقات کریں گے۔ وفد دو روزہ سماعت کے دوران مختلف اجلاسوں میں شریک ہو کر پارلیمانی امور اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلۂ خیال کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ امریکا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ امریکا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ اقوام متحدہ آئی پی یو
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :