Jasarat News:
2026-07-24@00:44:31 GMT

یکم رمضان 19 فروری کو ہوگا، فلکیاتی بنیاد پر فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

یکم رمضان 19 فروری کو ہوگا، فلکیاتی بنیاد پر فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مسقط: سلطنتِ عمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19 فروری 2026 سے ہوگا جبکہ بدھ 18 فروری شعبان المعظم کا آخری دن ہوگا۔

 عمان سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے فلکیاتی حسابات اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر کیا ہے، جس کے تحت چاند کی ممکنہ رویت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، عمان ان چند عرب ممالک میں شامل ہے جو باقاعدہ چاند نظر آنے سے قبل فلکیاتی تحقیق اور سائنسی اندازوں کی روشنی میں رمضان کی متوقع تاریخ کا اعلان کرتے ہیں۔

 مرکزی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ماہرین فلکیات کی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاند کا نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے، اس لیے اگر اس دن کسی مقام سے رویت کی شہادت موصول بھی ہو تو اسے سائنسی اصولوں کے مطابق قابلِ قبول نہیں سمجھا جائے گا۔ اسی بنیاد پر کمیٹی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ بدھ 18 فروری شعبان کا آخری دن اور جمعرات 19 فروری یکم رمضان 1447 ہجری ہوگا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں جامعہ شارجہ کے تحت قائم شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات، خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی نے بھی رمضان کے چاند سے متعلق اپنی پیش گوئی جاری کی ہے،17 فروری کو چاند نظر آنا نہ صرف یو اے ای بلکہ بیشتر اسلامی دنیا میں جدید ترین دوربینوں کے ذریعے بھی ممکن نہیں ہوگا۔

ان کے مطابق فلکیاتی حسابات واضح طور پر بتاتے ہیں کہ نئے چاند کی پیدائش اور اس کی افق پر پوزیشن ایسی نہیں ہوگی کہ اسے دیکھا جا سکے، اسی لیے رمضان کا آغاز 19 فروری کو متوقع ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جدید سائنسی آلات اور حسابی ماڈلز نے چاند کی پیدائش اور رویت کے امکانات کا اندازہ لگانا پہلے سے کہیں زیادہ درست بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے بعض ممالک پیشگی تقاویم جاری کرتے ہیں تاکہ عوام اور ادارے مذہبی مہینوں کے آغاز کے حوالے سے بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔

واضح رہے کہ مختلف اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز عموماً مقامی رویتِ ہلال کے فیصلوں کے مطابق ہوتا ہے، اس لیے حتمی تاریخ ہر ملک میں مختلف بھی ہو سکتی ہے، عمان اور خلیجی خطے کے فلکیاتی اداروں کی پیش گوئیوں نے اس سال رمضان کے آغاز کی متوقع تاریخ کے حوالے سے خاصی وضاحت پیدا کر دی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل