روس میں واٹس ایپ سروس بند؛10کروڑسے زائد افراد شدید متاثر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روس میں واٹس ایپ سروس بند کردی گئی،ملکی انتظامیہ نےواٹس ایپ کو آن لائن ڈائریکٹری سے نکال دیا اور روسی انٹرنیٹ سے بھی خارج کردیا گیا۔
روسی حکومت نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ وہ چاہتی ہے کہ صارفین ایک مقامی میسجنگ ایپ میکس پر منتقل ہو جائے جو کہ وی چیٹ ایپ کی نقل ہے، مگر اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل نہیں۔
میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ روسی حکومت نے واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ہمارے صارفین کو حکومت کے تحت کام کرنے والی نگران ایپ میں منتقل کیا جاسکے۔
میٹا کے مطابق روسی حکومت 10 کروڑ سے زائد افراد کو محفوظ کمیونیکیشن سے محروم کرنا چاہتی ہے جس سے روسی عوام کو حاصل تحفظ گھٹ جائے گا۔
روسی حکومت نے 11 فروری کو ٹیلیگرام کو بھی آن لائن ڈائریکٹری سے ڈیلیٹ کر دیا تھا جبکہ میٹا کی دیگر ایپس فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی بھی ناممکن کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ روس نے 2025 میں واٹس ایپ پر پابندی کا انتباہ کیا تھا ، ملک میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 10 کروڑ یا اس سے زائد ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں واٹس ایپ روسی حکومت
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی