حکومت کا عوامی دباؤ کے بعد یوٹرن! نیٹ بلنگ پر عمل درآمد اچانک روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں نیٹ میٹرنگ پالیسی کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کی طرف منتقلی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔اویس لغاری نے بتایا کہ ملک بھر میں فی الحال تقریباً ساڑھے چار لاکھ (4 لاکھ 66 ہزار) صارفین نیٹ میٹرنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں۔ یہ صارفین اپنے سرمائے پر ایک سال میں تقریباً 50 فیصد منافع حاصل کر رہے ہیں کیونکہ وہ تقریباً 5 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا کر کے گرڈ کو 27 روپے فی یونٹ کی شرح سے فروخت کر رہے ہیں۔وزیر نے وضاحت کی کہ اگر یہی پالیسی جاری رہی تو باقی 90 فیصد صارفین پر بجلی کی قیمت میں 2 سے ڈھائی روپے فی یونٹ اضافہ ہو سکتا ہے۔ نیٹ بلنگ کی طرف منتقلی سے ان نیٹ میٹرنگ صارفین کا منافع تقریباً 37 فیصد تک کم ہو جائے گا جبکہ باقی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ کی کمی ممکن ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے کسی کا بھی بڑا نقصان نہیں ہوگا اور یہ دعویٰ غلط ہے کہ اس سے غریب آدمی متاثر ہوگا۔اویس لغاری نے سوشل میڈیا پر جاری تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق ریگولیٹر نے ماضی میں 5 بار تبدیلیاں کی ہیں۔ ملک میں کل سولر انرجی کی صلاحیت 20 سے 22 ہزار میگاواٹ ہے جس میں سے صرف 6 سے 7 ہزار میگاواٹ نیٹ میٹرنگ کے تحت ہے اور اس میں سے تقریباً 2200 میگاواٹ صنعتی شعبے نے لگایا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ کا سب سے زیادہ فائدہ ملک کی اشرافیہ اور امیر طبقے کو مل رہا ہے جبکہ سولر سسٹم زیادہ تر پوش علاقوں میں نصب کیے گئے ہیں۔انہوں نے حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال کے اندر 780 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کیا گیا ہے، وزیراعظم کے ایک رشتہ دار کی آئی پی پی سے بھی 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی اور شہباز شریف کی حکومت نے توانائی شعبے میں جو اصلاحات کیں، وہ پہلے کوئی نہیں کر سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: روپے فی یونٹ نیٹ میٹرنگ
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔