پاکستان میں پہلی بار ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی کم ترین شرح ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)جنوری 2026 میں87 میں سے 67 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک پائے گئے:پاکستان کے بیشتر اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے۔حکام کے مطابق پاکستان کے بیشتر اضلاع میں پولیو وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے اور اس سال کے شروع میں پاکستان بھر کے بیشتر ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے۔حکام نے بتایا کہ جنوری 2026 میں87 میں سے 67 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک پائے گئے جب کہ ملک بھر میں 127 مقامات سے لیےگئے نمونوں میں صرف 24میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اکتوبر 2023 کے بعد پہلی بار پولیو کے ماحولیاتی نمونوں میں کم ترین مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی کے تمام 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف۔ملک میں پولیو وائرس کے آؤٹ بریک کا خطرہ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا۔حکام کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے پاک نکلے جب کہ بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور کیچ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے 4 ماحولیاتی نمونے مثبت رپورٹ ہوئے، سندھ میں زیادہ تر مثبت نمونے کراچی اور ملحقہ اضلاع سے رپورٹ ہوئے جب کہ کراچی کے 4 ماحولیاتی مقامات طویل عرصے بعد پولیو وائرس سے پاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق ماحولیاتی نگرانی پولیو وائرس کی بروقت نشاندہی کا مؤثر ذریعہ ہے، پولیو مہم کے دوران تقریباً 10 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہے، پولیو ویکسین سے انکار کی بڑی وجہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات ہیں۔واضح رہے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی