انڈونیشیا ،لینڈنگ کے دوران طیارے پر فائرنگ، 2 پائلٹ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
انڈونیشیا (ویب ڈیسک) صوبہ جنوبی پاپوا کے ضلع بووین ڈیگوئل میں واقع کاروَوائی ایئر سٹرپ پر لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے پر فائرنگ سے 2 پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق دمائی کارٹینز ٹاسک فورس کے آپریشنز کے سربراہ فیصل رحمدانی نے بتایا ہے کہ سمارٹ ایئر کی جانب سے چلائے جانے والے طیارے نے بدھ کی صبح بووین ڈیگوئل کے علاقے تاناہ میراہ سے پرواز کی تھی۔
مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے ایئر سٹرپ پر پہنچنے کے بعد طیارے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ جاں بحق ہو گئے جبکہ 13 مسافر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے ذمہ دار گروہ کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔