بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کی تاریخی کامیابی، ڈھاکا سمیت کئی حلقوں میں جیت حاصل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے 13ویں انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعتِ اسلامی کے کئی امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔ پٹواکھالی2 سے محمد شفیق الاسلام، چاپائنواب گنج 3 سے محمد نورالاسلام، کُشتیہ-3 سے محمد امیر حمزہ، کومیلا-11 سے سید عبداللہ محمد طاہر، نوآکھالی-5 سے محمد ولایت حسین، چٹاگانگ-15 سے شاہجہان چوہدری اور چٹاگانگ-16 سے محمد ظہیرالاسلام اپنے اپنے حلقوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
خاص طور پر ڈھاکہ-12 سے جماعت اسلامی کے سیف عالم خان ملن جیت گئے، جو بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد ڈھاکہ سے جماعت اسلامی کی پہلی جیت ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی چھاترو شبر کے سابق مرکزی صدر شفیق السلام مسعود بھی کامیاب ہوئے۔
یہ کامیابی اس تاریخی پس منظر میں اہمیت رکھتی ہے کہ شیخ حسینہ واجد دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ملک میں ظلم وجبر کی حکومت کرتی رہیں۔ جولائی 2024 میں طلبا کی قیادت میں عوامی تحریک چلی، جس کے نتیجے میں حسینہ واجد ملک سے فرار ہو گئیں۔ اس عرصے میں بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے کارکنان پر ظلم و ستم ڈھایا گیا، سیکڑوں افراد کو پھانسی دی گئی اور پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو جیلوں میں رکھا گیا۔
اب پہلی بار جماعتِ اسلامی کو ملک میں حکومت کرنے کا موقع ملا ہے، جسے پارٹی نے عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے۔
یہ انتخابات ملک میں گزشتہ دو دہائیوں کے سیاسی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ہیں اور جماعت اسلامی کی برتری عوام میں بڑھتی ہوئی حمایت کا مظہر سمجھی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :