اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران ہزاروں نہیں، بلا شبہ لاکھوں قربانیوں کا حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام شدید مالی بحران کے شکار ہیں لیکن وہ اس انقلاب اور رہبر انقلاب کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں جس کا مظاہرہ ایرانی عوام نے آج کے دن بھی کیا اور ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںمولانا سبط شبیر قمی جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ ہیں، یہ تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کی اکائی تھی، مولانا سبط شبیر قمی انجمن معین الاسلام کشمیر کے ممبر بھی ہیں، جسکا قیام 1941ء میں عمل میں لایا گیا تھا، جموں و کشمیر کی تاریخ میں مولانا سبط محمد شبیر قمی کے خانوادے کا اہم ترین تبلیغی رول رہا ہے، اس ایرانی ہمدانی خاندان نے کشمیر کو علم و حکمت کی روشنی سے سالہا سال تک منور کیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا سبط محمد شبیر قمی سے انقلاب اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کی مناسبت پر ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب ایک عظیم کرامت ہے جو لاتعداد قربانیوں سے محفوظ، مضبوط اور ناقابل شکست ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز کا محافظ اللہ ہو اسے دنیا کی تمام طاقتیں مل کر بھی مٹا نہیں سکتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران ہزاروں نہیں، بلا شبہ لاکھوں قربانیوں کا حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام شدید مالی بحران کے شکار ہیں لیکن وہ اس انقلاب اور رہبر انقلاب کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں جس کا مظاہرہ ایرانی عوام نے آج کے دن بھی کیا اور ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی ایران انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام مولانا سبط

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران