بابری مسجد کبھی نہیں بنے گی‘ قیامت تک بھی نہیں‘ وزیراعلیٰ اترپردیش
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260212-08-21
یوپی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی کے قریبی یار اور مسلم دشمنی کیلیے مشہور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلمانوں لیے حساس ترین موضوع بابری مسجد کو ایک بار پھر زیر بحث لے آئے ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ نے بابری مسجد کی دوبارہ خواہش رکھنے والے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ بابری مسجد اب کبھی دوبارہ تعمیر نہیں ہوگی، قیامت تک بھی نہیں،جو لوگ اس خواب کو دیکھ رہے ہیں وہ ہمیشہ مایوس رہیں گے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والا رام مندر ایک تاریخی حقیقت ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،بابری مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزیرِ اعلیٰ اترپردیش کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابری مسجد رام کی جنم بھومی پر تعمیر کی گئی تھی جہاں اب رام مندر بن چکا ہے لہٰذا اس معاملے کو دوبارہ چھیڑنے کی کوئی گنجائش نہیں۔یاد رہے کہ بابری مسجد کو ہندو انتہاپسندوں نے1992ء میں منہدم کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ دہائیوں تک بھارتی عدالتوں میں زیرِ سماعت رہا۔جس کے بعد معاملہ عدالت گیا اور 2019ء میں بھارتی عدالت عظمیٰ نے متنازعہ اراضی ہندو فریق کے حوالے کرنے اور مسلمانوں کو متبادل جگہ پر مسجد کی تعمیر کے لیے زمین دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔بھارتی عدالت کے اس فیصلے کے بعد مودی نے ایک بہت بڑی افتتاحی تقریب میں رام مندر کی تعمیر کے لیے پہلی اینٹ رکھی تھی جو اب تکمیل کے مراحل میں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوگی ا دتیہ ناتھ کہ بابری مسجد مسجد کی
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔