جماعت اسلامی اپنے 9ٹائون میں تعمیر و ترقی کیساتھ اہل کراچی کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہی ہے ، منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260212-01-22
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع قائدین انجینئر عبد العزیزاور ٹی ایم سی جناح ٹاؤن کے تحت ٹاؤن چیئرمین رضوان عبد السمیع، چیئر مین یوسی جنید مکاتی کے ہمراہ شبیر آبادجوہر پارک یوسی 8 میں فلاور شو کا افتتاح کردیا۔ انہوںنے شاندار فلاور شو کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہا،اس موقع پر منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک جانب اپنی 9ٹائونز میں تعمیر و ترقی اور دوسری جانب کراچی کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہی ہے اور اپنے وعدے کے مطابق ہم اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں، جس طرح اجتماعی جدوجہد کے ذریعے جوہر پارک کو بحال کیا گیا ہے اسی طرح شہر کے مسائل کو بھی حل کرائیں گے۔ کراچی نے گزشتہ سال 3256 ارب روپے کا ٹیکس دیا ہے، کراچی کا حق ہے کہ اسے ترقیاتی بجٹ دیا جائے اور عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔ کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کے جائز و قانون حق ،مسائل کے حل اور با اختیار شہری حکومت کے لیے 14فروری کو سندھ اسمبلی پر دھرنا دیا جائے گا ، قابض مئیر کام کرنا نہیں چاہتے اور وسائل پر قابض ہیں۔ ڈھائی سال کا عرصہ گزر گیا، ٹاؤن و یوسی چیئرمینز کو نہ اختیارات دیے گئے اور نہ وہی وسائل ، کراچی معاشی حب ہے جو پاکستان کے لیے انجن کا کام کرتا ہے۔ شہر بے شمار مسائل کا شکار ہے لیکن حل کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔ کراچی کے لوگ جس اذیت کا شکار ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ اونر شپ نہ لینا ہے۔ جس طرح پارک کی بحالی کے لیے یوسی کونسلر طاہرہ ہزاری نے اس کی اونر شپ لی اسی طرح باقی لوگوں کو بھی لینا ہوگی، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے شہر کو آباد کیا تھا، ماڈل پارکس بنائے تھے اور 32 کالجز تعمیر کیے تھے۔ چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہا کہ جناح ٹاؤن کے تحت بتدریج 40 پارکوں کو بحال کیا جائے گا ، ہم بوہری کمیونٹی اور پارک ڈپارٹمنٹ کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے دن رات محنت کرکے پارک کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا،چیئرمین یوسی 8 جنید مکاتی نے کہا کہ پارک ڈپارٹمنٹ سمیت پوری ٹیم اور خاص طور پر کونسلر طاہرہ ہزاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم نے پارک کو ازسر نو تعمیر کیا اور پارک میں موجود پھولوں کو یہیں اُگایا گیا ہے۔ کراچی ہمارا ہے،ہمیں اپنے حالات خود ٹھیک کرنے ہوں گے اور شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے خود محنت کرنا پڑے گی۔ ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ اس شہر کی حفاظت کریں اور شہر کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر جدوجہد کریں ۔ اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری،یوسی چیئر مین اسامہ صابر ،یوسی 8 کی کونسلر طاہرہ ہزاری، علاقے کے دیگر معززین ،مردو خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع قائدین انجینئرعبدالعزیز اور ٹائون چیئرمین رضوان عبدالسمیع ، یوسی چیئرمین جنید مکاتی کے ساتھ ٹی ایم سی جناح ٹائون کے تحت جوہر پارک یوسی 8میں فلاور شو کا افتتاح جبکہ دوسری جانب فلاور شو کا دورہ رکررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی فلاور شو کراچی کے کے لیے
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
لاہور: بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔