بنگلادیش میں حسینہ واجد کے طویل آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد آج عبوری حکومت کی نگرانی میں ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں پولنگ کا اختتام ایک افسوسناک واقعے کے ساتھ ہوگیا تاہم مجموعی طور پر صورت حال بہتر رہی۔

بنگلادیش کے شہر کُھلنا کے ایک پولنگ اسٹیشن میں جماعت اسلامی اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارکنان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔

جس کے دوران بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما 60 سالہ محب الزمان پولنگ اسٹیشن میں گر کر بے ہوش ہوگئے۔

انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ڈاکٹرز کے بقول موت کی وجہ سر پر گہری چوٹ لگنا ہے۔

مزید پڑھیں

بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع، سخت ترین سیکورٹی انتظامات، 12 کروڑ سے زائد افراد ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے

شیخ حسینہ کے بعد بنگلادیشی نوجوانوں میں بھارت کا اثر ختم ہونے لگا، بی بی سی کا بڑا انکشاف

بی این پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے ہمارے سینیئر رہنما محب الزمان کو دھکے دیکر گرایا اور مار پیٹ کی۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما محبوب الرحمان نے بی این پی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی والے ہماری خواتین کو پولنگ اسٹیشن سے نکال رہے تھے۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ میں نے خود اس معاملے پر مداخلت کی اور اسی دوران ہنگامہ آرائی میں ایک شخص کی طبیعت خراب ہوگئی اور بعد میں وہ انتقال کرگئے۔

انھوں نے اس واقعے میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی دھکم پیل نہیں ہوئی بلکہ انتقال کرجانے والے شخص کو بھی ہم نہیں جانتے تھے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے پولنگ اسٹیشن بی این پی

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی