مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جیل چاہے سخت ہو یا نرم، قیدی پر بیماری کا اثر ضرور ہوتا ہے اور عمران خان کی ایک آنکھ اور بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کن ہیں۔ انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قیدی اور سیاسی مخالف ہونے کے باوجود عمران خان کے حقوق اور علاج کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

 

خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ میں کہا کہ فوری اور مؤثر علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اور سیاسی مخالف ہونے کی صورت میں بھی مریض کے حقوق کی حفاظت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اصولی طور پر کہا کہ عمران خان کے اہلِ خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے تھی۔

انہوں نے سابقہ حکومت کے دور میں سیاسی مخالفین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عمران خان کی علالت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر سرکاری موقف جاری کیا جائے۔ ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرائی جائے۔ ان کی مرضی کے مطابق ڈاکٹرز تک رسائی دی جائے۔ اوربہترین علاج کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔

خواجہ سعد رفیق کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف انسانی حقوق کے تقاضے ہیں بلکہ سیاسی شرافت اور ریاستی ذمہ داری کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جیل سعد رفیق عمران خان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیل سعد رفیق خواجہ سعد رفیق

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ