ادت نارائن کی پہلی بیوی عدالت پہنچ گئیں؛ سنگین الزامات عائد
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار ادت نارائن ایک بار پھر قانونی تنازع کی زد میں آ گئے اور اس بار مدمقابل ان کی اہلیہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادت نارائن کی پہلی اہلیہ رنجنا نے گلوکار کے خلاف ریاست بہار کے ضلع سپول کے خواتین پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔
جس میں الزام عائد کیا ہے کہ میری رضامندی اور علم میں لائے بغیر ادت نارائن اور ان کی دوسری اہلیہ نے آپریشن کے بہانے میری بچہ دانی نکلوا دی تھی۔
ادت نارائن کی پہلی اہلیہ رنجنا نے کہا کہ یہ آپریشن ادت نارائن، ان کے بھائیوں سنجے کمار اور للت نارائن، اور دوسری بیوی دیپا نے ایک سازش کے تحت دھوکے سے کرایا۔
پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں رنجنا نے بتایا کہ 1996 میں انھیں علاج کے بہانے دہلی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی اجازت کے بغیر ان کا رحم نکال دیا گیا۔
انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس سرجری کے بارے میں کئی سال بعد ایک طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا جس پر میں شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہوئیں۔
رنجنا جھا نے اپنی درخواست میں یہ بھی بتایا کہ ان کی اور ادت نارائن کی شادی 7 دسمبر 1984 کو ہوئی تھی اور اگلے ہی برس ادت اپنے کیریئر کے لیے ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔
ادت نارائن کی پہلی اہلیہ رنجنا نے مزید بتایا کہ بعد ازاں میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ ادت نارائن نے دیپا نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے۔
ان کے بقول جب بھی میں نے دوسری شادی سے متعلق ادت نارائن سے سوال کیا تو انھیں گمراہ کیا جاتا رہا۔
یاد رہے کہ ادت نارائن اس سے قبل بھی رنجنا جھا کی جانب سے دائر کیے گئے نان و نفقہ کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں جو تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
تاحال ادت نارائن یا ان کی موجودہ اہلیہ دیپا نارائن کی جانب سے ان نئے الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
البتہ قانونی ماہرین کے مطابق اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو یہ معاملہ فوجداری نوعیت کا سنگین کیس بن سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ادت نارائن کی کی پہلی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔