ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سرکل نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں لینڈ ریکارڈ پر چھاپہ مار کر  زمینوں سےمتعلق ریکارڈ تحویل میں لیا۔

ذرائع کےمطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی ٹیم نے جمعرات کی دوپہرکے ایم سی ہیڈ آفس پرچھاپہ مارکارروائی کی۔

ایف آئی اے ٹیم نے میونسپل کمشنرسمیرا حسین کے دفترپہنچی، بعد ازاں  ٹیم  دوسری منزل پر واقع لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ روم پہنچی، تاہم ریکارڈ روم کےدروازےپرتالہ لگا ہواتھا۔

ذرائع کے مطابق ایک ریٹائر افسرغلام غازی پردفتر کی چابی ساتھ لے جانے کا الزام ہے،غلام غازی 2 فروری کو ریٹائرڈ ہو گئےتھے۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے اپنی نگرانی میں تالہ توڑ کرریکارڈ کوچیک کیا،ذرائع کےمطابق اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ کےحوالے سے گواہ بننےوالےکے ایم سی ملازم کوملازمت سے نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جائیدادیں واگزار کروانے کیلئےایف آئی اے کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی سربراہی میں اسٹاک ایکسچینج معاملے پرٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، کارروائی کےدوران چھاپہ مارٹیم نے مختلف زمینوں کا ریکارڈ تحویل میں لیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے ذرائع کے ٹیم نے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری