سابق آرسنل اور گھانا کے مڈفیلڈر تھامس پارٹے کے خلاف جنسی جرائم کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 32 سالہ فٹبالر پر اس سے قبل جولائی 2025 میں بھی جنسی جرائم کے 5 الزامات عائد کیے گئے تھے۔

یہ جنسی جرائم 2021 اور 2022 کے دوران پیش آئے، جب پارٹے نارتھ لندن کلب آرسنل کی نمائندگی کر رہے تھے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آرسنل کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم ہونے کے چار دن بعد ان پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

گزشتہ برس عائد کیے گئے یہ الزامات تین خواتین کی جانب سے لگائے گئے تھے تاہم اب استغاثہ نے ایک نئی مدعیہ کی شکایت پر فٹبالر کے خلاف مزید دو الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ نئی شکایت مبینہ طور پر اگست 2025 میں درج کرائی گئی تھی جس کے بعد میٹروپولیٹن پولیس نے 2020 سے متعلق الزامات کی ازسرِنو تحقیقات شروع کیں۔

ان الزمات پر تھامس پارٹے کو 13 مارچ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش ہونا ہے۔

اس سے قبل وہ ستمبر 2025 میں ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے جنسی زیادتی کے الزامات سے انکار کیا تھا۔

فٹبالر نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے قانون کا سامنا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ تھامس پارٹے نے 2020 میں ہسپانوی کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ سے آرسنل میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ گھانا کی قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عائد کی

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار